کراچی میں غیرت کے نام پر قتل، فون پر گفتگو کرنے کا الزام لگا کر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 فروری 2018 14:01

کراچی میں غیرت کے نام پر قتل، فون پر گفتگو کرنے کا الزام لگا کر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2018ء) : کراچی میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں فون پر گفتگو کرنے کا الزام عائد کر کے شوہرنے اپنی بیوی کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ شاہراہ نورجہاں کی رہائشی 25 سالہ مریم کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

مریم کے اہل خانہ کے مطابق تین روز قبل وہ سسرال سے نیم بے ہوش حالت میں گھر آئی تو اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ 24 گھنٹے زیر علاج رہنےکے بعد دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ میں نے 10 مرتبہ تھانے کے چکر کاٹے۔ مگر کسی نے ایک نہ سنی ۔ مریم کا دس ماہ کا بچہ مریم کے والدین کے پاس ہے۔ مقامی ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتاری ہو گی اور گرفتاری کے بعد کارروائی بھی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں