نقیب قتل کیس، اسٹیٹ بینک کا ملزم را انوار کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 23 فروری 2018 14:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اسٹیٹ بینک نے نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم رائو انوار کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں بے گناہ نقیب اللہ کو قتل اور متعدد غیرقانونی انکائونٹرز کرنے والے ملزم رائو انوار کے خلاف کیس عدالت عظمی میں زیر سماعت جس کے حکم پر ملزم کے بینک اکائونٹس منجمد اور اثاثے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق رائو انوار کے بینک اکائونٹس کو منجمد کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، جس کے بعد بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ نے رائو انوار کے مفرور ہونے کے بعد اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا بعد ازاں وزارت داخلہ سے بھی احکامات موصول ہوئیں جس پر کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں