کراچی ،شاہراہ مدینة الحکمہ کا نام تبدیل کرکے حکیم محمد سعید روڈ رکھ دیا گیا

جمعہ 23 فروری 2018 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) حکومت سندھ نے شاہراہ مدینة الحکمہ کا نام تبدیل کرکے حکیم محمد سعید روڈ رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ، سندھ گورنمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے شاہرہ مدینتہ الحکمہ کا نام تبدیل کر کے " حکیم محمد سعید روڈ " کر دیا ہے۔ اس کا اعلان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئی تعمیر شدہ روڈ سرجانی ٹائون سے مدینتہ الحکمہ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں