کراچی ، سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا،صدر مملکت

سیاسی مسائل کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا،ممنون حسین

اتوار 25 فروری 2018 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ سیاسی انتشار ملک کے تجارتی ماحول پر اثر انداز نہیں ہوگا۔صدر مملکت نے یہ بات کراچی کی تاجر برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ممتاز صنعت کار اور مسلم لیگی رہنما اشتیاق بیگ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہاکہ سیاسی بے چینی جلد ختم ہو جائے گی۔ صدر مملکت نے کہاکہ موجودہ تجربہ کار اور لائق اقتصادی ٹیم کی کارکردگی شاندار ہے۔صدر ممنون حسین نے کہاکہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔سندھ اور کراچی کے لیے سیاسی مفادات سے اوپر اٹھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔کراچی چلے گا تو پاکستان بھی چلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

صدر ممنون حسین نے کہاکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت اقتصادی زونز قائم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برس میں ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر وں نے کہاکہ کراچی میں امن و امان کی بحالی موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے۔گزشتہ چار برسوں میں قومی معیشت بہتر ی اور افراط زر میں نمایاں کمی ہوئی۔ تاجر رہنماؤں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے بہترین ترقیاتی منصوبے بنائی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں