کراچی، اسٹیل مل کونا اہل شریف کی عدم توجہ اور خراب پالیسی نے تباہ کردیا، سلمان عبد اللہ مراد

اسٹیل مل پاکستان کا منافع بخش ادارہ تھا جس سے ملک کی معشیت بلندی کی طرف گامزن تھی،چیئرمین ضلع کونسل

اتوار 25 فروری 2018 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) اسٹیل مل پاکستان کا وہ منافع بخش ادارہ تھا جس سے ملک کی معشیت بلندی کی طرف گامزن تھی ذوالفقار علی بھٹو کہ دیئے ہوئے تحفے کو نا اہل شریف کی عدم توجہ اور خراب پالیسی نے تباہ کردیا اس کے نقصانات سے پورا پاکستان متاثر ہو رہا ہے 2018الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو کر اسکو دوبارہ منافع بخش ادارہ بنائے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے سندھ گریئجویٹس ایسوسی ایشن کہ زیر انتظام پاکستان اسٹیل ملز اسپتال میں لگائے گئے فری آئی کیمپ کی تقریب سے خطاب کہ دوران کیا جس میں آنکھوں کہ امراض میں مبتلا افراد کے فری ٹیسٹ اور ادویہ تقسیم کی گئی اس موقع پر اراکین کونسل میر عبا س ٹالپور،آغا طارق پٹھان ،سری چند بھی موجود تھے چئیرمین نے اپنے خطاب کہ دوران مزید کہا کہ سندھ دھرتی اخوت اور بھائی چارگی کا نام ہے صدیوں سے یہاں کہ فیض سے لوگ مستفید ہورہے ہیں متعلقہ ادارے نے جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے کیونکہ ضلع کونسل میں کم آمدنی والے افراد کی اکثریت ہے جن کے لئے ایسے فلاحی کام ضرور ہونا چاہئے گورنمنٹ کے ساتھ این جی او اور مقامی افراد اس طرح سے مل کر کام کرے تو نتائج مثالی ہونگے ہم ضلع کونسل کی عوام کے مسئلے کو اپنا ذاتی مسئلہ سمجھتے ہیں جس کے لئے سر گرم عمل ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں