اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںْکراچی،سندھ بار کونسل کے الیکشن میں وزیر قانون سندھ ضیائ الحسن لنجار ..

ْکراچی،سندھ بار کونسل کے الیکشن میں وزیر قانون سندھ ضیائ الحسن لنجار کا حمایتی یافتہ پینل کامیاب

صلاح الدین گنڈاپور وائس چیئرمین، یاسر عرفات بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2018ء)سندھ بار کونسل کے 2018 ء کے الیکشن میں وزیر قانون سندھ ضیائ الحسن لنجار کا حمایتی یافتہ پینل کامیاب ہوگیا،کامیاب ہونے والوں میں صلاح الدین گنڈاپور وائس چیئرمین، یاسر عرفات بلا مقابلہ چیئرمین منتخب،لالا یاسین بابر اور دیگر بھی بنا مقابلے کامیاب ہوگئے۔

(خبر جاری ہے)

کامیاب ہونے والے عہدیداراں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ وکلاء برادری کا اعتماد ثابت کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی قانون کی حکمرانی کے لئے کوشاں ہے، پیپلزپارٹی ہی ہمیشہ وکلاء برادری کے مسائل حل کرتی آئی ہے،پیپلزپارٹی نے ہر مشکل وقت میں وکلاء برادری کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی
بحالی کے لئے وکلاء برادری کے ساتھ شانابشانا ہیں،عام انتخابات میں بھی مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے۔ وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ مخالفین کچھ بھی کرلیں پر آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی ہی جیتے گی

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں