مینٹل ایکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

اتوار 25 فروری 2018 20:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) مینٹل ایکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ایک روزہ سیمینار کا انعقا د کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین سینیٹر کریم خواجہ نے کہا کہ2015 ء میں سندھ مینٹل ایکٹ بنایا گیا تھا اور سیمینار کے انعقاد کا مقصد اس کی خدوخال کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ خصوصاً دماغی امراض میں مبتلا افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کو بنانے میں ہمیں مختلف اسٹیک ہولڈرز کا تعاون رہا ہے۔ سیمینار میں ماہر نفسیات ہارون احمد سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں