مفتی عبداللطیف کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

اتوار 25 فروری 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال کے مدیر مفتی عبداللطیف کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں،نماز جنازہ ملتان میں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے پڑھائی، جس میں علماء، طلبہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحومہ کے انتقال پر ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم شیخ یحییٰ بھٹی، جامعہ الدراسات کے ناظم ابو الخیر سمیت جامعہ الدراسات کے اساتذہ، علمائے کرام اور جماعت کے ذمہ داران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں