پاکستان سپر لیگ 2018ء کا فائنل میچ کراچی میں ہونے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 فروری 2018 11:40

پاکستان سپر لیگ 2018ء کا فائنل میچ کراچی میں ہونے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2018ء) : پاکستان سپر لیگ 2018ء کا فائنل میچ کراچی میں ہونے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے سے شروع ہونے والا کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی ترین و آرائش کا منصوبہ تاحال ادھورا رہ گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے لیے بنائے جانے والے دونوں ڈریسنگ رومز کا کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

اسٹیڈم میں کُل 14 انکلوژرز ہیں جن میں سے ابھی تک صرف ایک کے باتھ رومز ہی مکمل ہو سکے ہیں۔ باقی 13 انکلوژرز کے باتھ رومز کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہوا۔اسٹیڈیم میں موجود وی آئی پی باکسز میں سے ایک باکس بھی تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا۔ مزید برآں داخلی اور خارجی راستے کی تعمیر بھی ادھوری ہے۔ اسٹیڈیم میں لگی بڑی اسکرین کی بھی مرمت ہونا باقی ہے جبکہ چئیرمین باکس بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 2018ء کا فائنل میچ 25 تاریخ کو کراچی میں کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں