نادار نے متعدد پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 فروری 2018 12:14

نادار نے متعدد پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دئیے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26فروری 2018ء)کراچی میں نادرا نے متعدد شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن پاکستان کی سب سے بڑی کچی بستی ہے۔یہاں بسنے والے زیادہ تر شہریوں نے پہلے 1947اور پھر 1971میں یہاں ہجرت کی۔لیکن اب یہاں کے رہائشیوں سے شہریت کے وہ کاغذات مانگے جا رہے ہیں جو ان کے پاس نہیں ہیں۔ابو الحسن نامی ایک شخص بھی اسی بستی میں رہتا ہے جس کے وا لد نے بنگلہ دیش سے پاکستان قانونی ہجرت کی۔

لیکن ایک بار جھونپڑی میں آگ لگ جانے کی وجہ سے اس کے والد کا انتقال ہو گیا اور شناختی کارڈ بھی جل گیا۔اور اب اس شہری کو شناختی کارڈ بنوانے میں مشکل پیش آ رہی ہے کیونکہ شناختی کارڈ بنوانے کے لئے والدین کا شناختی کارڈ بھی مانگا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ابو الحسن کے بچوں کے نکاح نامے بھی نہیں بن سکتے۔اور نہ ہی بچوں کے تعلیمی داخلے جا سکتے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ صرف کرچی میں 25لاکھ لوگ بے شہریت ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 10لاکھ نوجوان ایسے ہیں جن کے والدین کے شناختی کارڈ نہیں ہیں اس لئے ان کے بھی نہیں بن سکے۔نادارا کا کہنا ہے کہ جلد ہی نئی رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ کیا ہم نے پاکستان کے لئے کوئی قربانی نہیں دی جو ہمیں پاکستان کی شہریت ہی نہیں دی جا رہی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ شہریت سے کم کسی بات کو قبول نہیں کریں گے۔ایسے تمام شہری جو شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے اپنی شہریت کھو چکے ہیں انہیں صحت اور تعلیم کے علاوہ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ہر جگہ شناختی کارڈ مانگا جاتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں