کراچی، شادمان ٹائون اور مچھر کالونی میں فائرنگ سی2 نوجوان زخمی

پیر 26 فروری 2018 13:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) تھانہ شارع نورجہاں کی حدود شادمان ٹائون سیکٹر 14 بی میں اتوار کی شب فائرنگ سے 28 سالہ حسیب ولد عبدالمالک زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی گئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں اتوار کی شب 25 سالہ فقیر محمد ولد سید حسن گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان اپنی پستول سے اتفاقیہ طور پر گولی چل جانے سے زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں