اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںایگزیکٹ اسکینڈل ،ْشعیب شیخ کی بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور ..

ایگزیکٹ اسکینڈل ،ْشعیب شیخ کی بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور ،ْ مقدمہ ٹرائل کورٹ سماعت کیلئے بھیج دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2018ء)سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ہے ،ْسندھ ہائیکورٹ نے مقدمہ ٹرائل کورٹ سماعت کیلئے بھیج دیا۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایگزیکٹ اسکینڈل منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اور مقدمہ ٹرائل کورٹ سماعت کے لیے بھیجنے کی اپیل کی سماعت کی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی اپیل منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف سیشن کورٹ میں دوبارہ ٹرائل چلایا جائے اور ملزم شعیب شیخ تین مارچ کو عدالت میں پیش ہوں۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سیشن کورٹ کو ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے اور مقدمے کا فیصلہ تین ماہ میں سنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

کیس کے دیگر ملزمان میں میں چندا ایکسچینج کے محمد یونس اور جنید شامل ہیں، ملزمان نے 116 چیک کے ذریعے 17 کروڑروپے حوالہ کیے۔

عدالت سے اپیل منظور ہونے کے بعد ایف آئی اے نے ملزم شعیب شیخ کو گھیرے میں لے لیاتاہم شعیب شیخ واپس کمرہ عدالت میں چلے گئے۔وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای)حکام کے مطابق ملزم شعیب شیخ ضمانت پر نہیں اس لیے انہیں گرفتار کیا جائیگا۔ادھر ملزم شعیب شیخ کے وکلا کا کہنا ہے کہ عدالت نے گرفتاری کا کوئی حکم نہیں دیا تاہم ملزم شعیب شیخ اپنے وکلا کی مدد سے واپس عدالت میں چلے گئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں