آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کاٹارگٹ 58ہزارارب روپے مختص کیئے جانے کا امکان

پیر 26 فروری 2018 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء)مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کاسالانہ میزانیاتی ہدف 58ہزارارب روپے کے لگ بھگ مختص کئے جانے کاامکان ہیجورواں سالانہ ریونیو ہدف سی18فیصد زیادہ ہوگا۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال 2017-18 کیلئے ایف بی آر کا سالانہ میزانیاتی ہدف 4013ارب روپے کا ہے جسے حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر نے ابھی سے ہنگامی اقدامات لینا شروع کر دیئے ہیں۔ان میں سے ایک ہنگامی قدم ہفتے کے روز ملک بھرمیں ان لینڈ ریونیو اورکسٹم کے دفاتر کھلے رکھ کر کیا گیا، آئی آر اور کسٹم کے دفاتر وفاقی بجٹ کے اعلان کے دن تک ہر ہفتے کے روز کھلے رکھے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں