کراچی، میگا منصوبی3ماہ میں مکمل ہونے کا امکان

ڈرگ روڈاسٹیشن کے سامنے فلائی اوور کی چھت اور ٹیپوسلطان روڈ از سر نو کارپٹنگ کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیئے جائیں گے

پیر 26 فروری 2018 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں جاری تمام میگامنصوبے مئی کے آخر میں مکمل ہوجائیں گے۔ ڈرگ روڈاسٹیشن کے سامنے فلائی اوور کی چھت اور ٹیپوسلطان روڈ از سر نو کارپٹنگ کے بعد مارچ کے آخر میں ٹریفک کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔محکمہ بلدیات حکومت سندھ کی زیرنگرانی شہر میں جاری دیگر منصوبوں میں صدر عبداللہ ہارون ر وڈسے گارڈن اور واپس آغاخان سوئم روڈ زیب النسااسٹریٹ، کینٹ اسٹیشن کے طراف سیوریج کی نئی لائنیں اور سڑکوں کی ازسرنوتعمیر کا کافی کام مکمل ہوگیا ہے۔

کورنگی کراسنگ تاداووچورنگی 12 ہزار روڈ کا بھی 50 فیصدکام مکمل ہوگیا ہے ایک اور سڑک ماڈل کالونی ٹینک چوک سے سرکلرریلوے لائن کے ساتھ میمن گوٹھ سے ہوتے ہوئے دنبہ گوٹھ تک سڑک کا بھی تقریبا 40 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ ماڈل کالونی کی مین سڑک اورمتعدد اندرونی گلیاں زیر تعمیر ہیں۔

(جاری ہے)

سن سیٹ بلیوارڈ پر فلائی اوور کے کالم اور ٹرانزم بن چکے ہیں البتہ سب میرن چورنگی انڈرپاس جو دسمبر 2016 میں شروع ہوا تھا یہ رواں سال بھی مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اس کے ایک ٹریک کا انڈرپاس مکمل ہوگیا ہے جبکہ دوسریپرکام جاری ہے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت سندھ کے کراچی میں شروع کردہ تمام کام رواں سال مکمل ہوجائیں گے لیکن سب میرین انڈرپاس باقی رہ جائیگا ٹیپوسلطان روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔سن 2018 انتخابات کا سال ہونے کے باعث حکومت سندھ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے کوشاں ہیں ۔ترقیاتی منصوبے حکومت کے لیے ایک امتحان بھی ہے اگر یہ بروقت مکمل ہوگئے تو آنے والوں کے لیے ایک اچھی مثال ہو گی۔کراچی میں اس وقت ایک سیاسی خلا ہے شہریوں پر اپنا اچھا تاثرچھوڑنے والی سیاسی جماعت آئندہ فائدہ اٹھاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں