ٹریکٹرز کی پیداواراورفروخت میں غیر معمولی اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پیداوار 39033،فروخت38173رہی

پیر 26 فروری 2018 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء)رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ملک میں ٹریکٹرز کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ،گزشتہ روز آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ جولائی تافروری کے دوران ملک میں ٹریکٹرز کی پیداوار 39033اورفروخت38173رہی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹرز کی پیداوار 25983اور فروخت 26238یونٹ رہی ،اس عرصے میں فئیٹ کمپنی کے 15107ٹریکٹروں کی پیداوار اور 14776یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی،میسی فرگوسن نے اس دوران 23727ٹریکٹرزتیار کیے جبکہ اس عرصہ میں کمپنی کے 23263ٹریکٹرزفروخت ہوئے ،اسی طرح اورئینٹ کمپنی نے 199ٹریکٹرزتیار کیے جبکہ کمپنی کے 134یونٹ ٹریکٹرزفروخت ہوئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں