رولر ہیلتھ سینٹر چلانے کا انتظام غیر سرکاری تنظیم کے سپرد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

پیر 19 مارچ 2018 16:52

رولر ہیلتھ سینٹر چلانے کا انتظام غیر سرکاری تنظیم کے سپرد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بھر میں 120رولر ہیلتھ سینٹر چلانے کا انتظام غیر سرکاری تنظیم کے سپرد کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت درخواست گزار اور وکیل صفائی کی عدم حاضری پر اپریل کے چوتھے ہفتے تک ملتوی کردی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بھر میں 120رولر ہیلتھ سینٹر چلانے کا انتظام غیر سرکاری تنظیم کے سپرد کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت حکومت سندھ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے قانونی طور پر انتظام بہتر بنانے کے لئے دہی صحت کے مراکز کا انتظام غیرسرکاری تنظیم کے حوالے کیا۔دوران سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ انتظام سنبھالنے کے بعد اس غیر سرکاری تنظیم نے وہاں کیا تبدیلیاں لائیں اور وہاں کیا سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔۔عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی وکیل صفائی اور درخواست گزار کی عدم حاضری پر اپریل چوتھے ہفتے تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں