نواز شریف اور زرداری دونوں کرپٹ، ان سے نجات کا وقت قریب آگیا ، عمران خان
ہم ان چوروں اور لٹیروں سے عوام کا پیسہ واپس لا کر عوام پر خرچ کرینگے، کرپشن نے اداروں کو تباہ کردیا، ہم اقتدار میں آکر اداروں کو مضبوط بنائیں گے، ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط اور پاکستان دنیامیں اپنی مثال آپ ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف
پیر 19 مارچ 2018 20:55
(جاری ہے)
جب آپ کی لیڈر شپ کرپٹ ہوتی ہے ، جب آپ کا وزیراعلیٰ کرپٹ ہوگا تو ایس ایچ او کیسے ایماندار ہوگا۔
شہباز شریف کرپٹ ہے اور زرداری کرپٹ تو پھر پولیس تو کرپٹ ہوگی۔ کرپشن نیچے سے اوپر نہیں جاتی بلکہ اوپر سے نیچے آتی ہے اس لئے اب یہ دو ر زیادہ دیر نہیں رہے گا۔ 2018کا الیکشن آنیوالا ہے قوم ان کرپٹ عناصر سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہمین ووٹ دے آپ سے وعدہ کرتا ہوں سب سے پہلے محنت کشوں کے مسائل حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اور کرپٹ نظام ملک کیلئے کینسر ہے یہ لوگ ملک کو دیمک کی طرح کھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اوپر کے لوگ چوری کرتے ہیں تو پھر ادارے تباہ ہوجاتے ہیں اور اگر ادارے تباہ ہوجائیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں۔ اور ملک کیسے تباہ ہوتے ہیں جو محنت کرنیوالا شخص ہوتا ہے اگر اس کا ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوجائے تو ملک تو تباہ ہو جائے گا۔ ملک میںایسا نظام ہے کہ محنت کوئی کررہا ہے اور پیسے کوئی بنا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ بھی کرپشن ہے۔ اور حکمران کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں اور ملک کو مقروض کررہے ہیں۔ ہر پاکستانی پر آج ایک لاکھ 30ہزار قرض چڑھ گیا ہے۔ زرداری اور نواز شریف کے آنے سے پہلے ہر پاکستانی پر 30ہزار قرضہ تھا 9سال کے اندر ہ رپاکستانی کو ان کرپٹ عناصر نے ایک لاکھ روپے کا مقروض کردیا ہے۔ چوری حکمان کرتے ہیں اور مقروض عوام کو کردیتے ہیں۔ جب ملک پر قرضہ ہو تو ڈیزل مہنگا ہو جاتا ہے اور مولانا فضل الرحمان (ڈیزل) پر ٹیکس لگادیتے ہیں۔ پٹرول ، بجلی ، گیس سب چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔ عمران خان نے نواز شریف پر ظنز کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ تو اس لئے نکالا کہ وہ قوم کا پیسہ چوری کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2018کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور عوام کو کرپٹ ، چور اور لیٹروں سے نجاب دلائیں گے ۔ ہم ملک سے چوری اور کرپشن ختم کرکے اداروں کو ٹھیک کرینگے اور یہی ملک دنیا میں اپنی مثال آپ ہوگا ، ہم اقتدار میں آکر عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرینگے ، ہسپتال بنائیں گے ، سکول بنائیں گے جہاں غریب کے بچوں کا مفت داخلہ اور علاج ہوگا ، تعلیم مفت ہوگی ،چوری کیا گیا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا تو قوم اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائے گی ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ حکومت، ڈی ایچ اے کے درمیان زمین کا تنازع حل، ڈی ایچ اے نے اپیل واپس لے لی
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری ظالمانہ بے دخلی برداشت نہیں کریںگے، متحدہ علماء محاذ
صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین
جسمانی اورذہنی طورپرمتاثرہ بچے نہایت توجہ کے طالب ہوتے ہیں ،ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
کراچی: سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین کا نوید انور صدیقی سے اظہار افسوس
جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد افضال آرائیں کو صدمہ، کاشف سعید شیخ ودیگر ذمے داران کا اظہار تعزیت ..
جماعت اسلامی کی جانب سے پٴْرامن احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمات قائم کرنے کے بیان کی شدید مذمت
لاپتہ افراد کی بازیابی،عدالت کا پولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان ،وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات