عید گاہ پولیس کی بڑی کاروائی، 2ملزمان گرفتار، 50لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون برآمد

پیر 9 اپریل 2018 00:20

کراچی ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) عید گاہ پولیس کی بڑی کاروائی ، 2ملزمان گرفتار، 50لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سٹی شیراز نذیر کے خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی عید گاہ سید شوکت رضا کی نگرانی میں ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدر نے سب انسپکٹر سجاد علی اختر و پولیس پارٹی کے ہمراہ بروقت اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ موٹر سائیکل سوار 2ملزمان شاداب اور عاقب کو پوچھ گچھ کی تو ملزمان نے غیر قانونی طور پر لائے گئے اسمگل شدہ 50لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز کی منتقلی کا انکشاف کیا۔

جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کی موٹر سائیکل قبضے میں لے کر ملزمان کے قبضے اور نشاندھی پر تقریباً 50لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کر لیے۔ جن میں سام سنگ ڈیول 198، میٹرولا 156، سام سنگ J7 161شامل ہیں۔ عید گاہ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی مکمل کر لی۔ ایس ایس پی ضلع سٹی شیراز نذیر نے بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او عید گاہ ندیم حیدر کو نقد انعام و تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں