انتظار قتل کیس،

ملزمان کی جانب سے مقدمہ سیشن کورٹ کرنے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 9 اپریل 2018 16:36

انتظار قتل کیس،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انتظار قتل کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے مقدمہ سیشن کورٹ کرنے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔پیر کو جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت مٰں انتظار قتل کیس سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزمان کی جانب سے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے سے دائر درخواست پر فریقین کی جانب سے دلائل دیئے گئے ۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 19 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے 8 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ ایک ملزم طارق رحیم نے عدالت سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں