اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںمیاں شہباز شریف 14اپریل کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے وزیراعلیٰ ..

میاں شہباز شریف 14اپریل کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

, وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کے ساتھ ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے بات چیت کریں گے،ذرائع

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف 14اپریل کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔وہ اپنے دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کے ساتھ ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے بات چیت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(خبر جاری ہے)

اس سلسلے میں وہ ایک طویل عرصے کے بعد کراچی کا دروہ کریں گے ۔میاں شہباز شریف 14اپریل کو کراچی پہنچیں گے ۔اپنے دو روزہ دورہ کراچی کے دوران میاں شہباز شریف پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور آئندہ انتخابات سمیت پارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ میاں شہباز شریف سندھ میں پارٹی کے سینئر ناراض رہنماؤں کی ناراضی دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے اور ان کی کئی ناراض رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں