نوا ز شریف کا وقت پورا ہوچکا ،انہیں اب گھر جانا چاہیے ،آغا سراج درانی

لگتا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اندر میاں نواز شریف کی روح داخل ہوچکی ہے،اسپیکر سند ھ اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 اپریل 2018 18:01

نوا ز شریف کا وقت پورا ہوچکا ،انہیں اب گھر جانا چاہیے ،آغا سراج درانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اب سیاسی وقت پورا ہوچکا ہے ۔انہیں اب واپس گھر جانا چاہیے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہر بات میں کہتے ہیں کہ وہ نواز شریف کے حامی ہیں لگتا ہے کہ ان کے اندر نواز شریف کی روح داخل ہوچکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں نئے پارکنگ ایریا کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی نئی پارکنگ میں 265گاڑیوں کی گنجائش موجود ہے ۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کی تلاشی کے لیے جدید آلات نصب کیے گئے ہیں ۔ہر ایم پی اے کو گاڑی پارک کرنے کے لئے نمبر الاٹ کیا جائیگا ۔ سندھ اسمبلی کی پارکنگ میں لفٹ سسٹم بھی موجود ہے اس کی تعمیر میں 35کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔آغا سراج درانی نے کہا کہ نواز شریف کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔نواز شریف کو چاہیے کہ وہ کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ان کا سیاسی وقت پورا ہوچکا ہے ۔اب انہیں گھر جانا چاہیے ۔اسپیکر سند ھ اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہر بات میں کہتے ہیںکہ میں نواز شریف کا حامی ہوں ۔ایسالگتا ہے کہ ان کے اندر نواز شریف کی روح داخل ہوچکی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں