پاکستان ایک باصلاحیت قوم ہے جس کا حوصلہ نہات بلند ہے،جنرل زبیر محمود حیات

جب تک مسئلہ کشمیر حل طلب رہے گا ، جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

پیر 9 اپریل 2018 19:03

پاکستان ایک باصلاحیت قوم ہے جس کا حوصلہ نہات بلند ہے،جنرل زبیر محمود حیات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان نیوی وارکالج، لاہور میں اسٹاف کورس کے شرکاء اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب کے دوران قومی سکیورٹی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔آپ نے تغیر پذیرسکیورٹی صورت حال کا بھی ذکر کیا جو چیلنجز اور مواقعوںسے گِھری ہوئی ہے۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ایک باصلاحیت قوم ہے جس کا حوصلہ نہات بلند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی قوت کے بھر پور استعمال کے سلسلے میں قوم کی تحریکی اورعملی قوت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔علاقائی امن و استحکام پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھارتی مقبوضہ کشمیر خصوصاً شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں بھارتی بربریت کا حوالہ دیااور کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل طلب رہے گا ، جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا۔قبل ازیں، کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ، ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں