پاک چین تعلیمی ادارں کے درمیان تعاون زرعی انقلاب برپا کردے گا،گورنر سندھ
چینی مہارت سے تھر میں زرعی شعبہ کو ایک نئی جہت حاصل ہوگی،عصرحاضر کے مطابق نصاب کی تیاری ، ترقی ،تحقیق اور مہارت میں مدد حاصل ہوگی،،محمد زبیر زراعی شعبہ پر کام کی بہت گنجائش ہے ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تحقیق میں وفاقی تعاون جاری رہے گا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین سے ملاقات
پیر 16 اپریل 2018 16:33
(جاری ہے)
ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، تحقیق پر بھرپور توجہ ، جامعات کی ترقی ،طلبہ وطالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقعوں کی فراہمی ، عصر حاضر ، قومی تقاضوں اور علمی ضروریات کے مطابق نصاب کی تیاری ، وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چانسلر محمد زبیر نے مزید کہا کہ اولیائے کرام ، صوفیائے کرام اور بزر گان دین کی سرزمین سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے ساتھ ساتھ زرعی اہمیت کی حامل بھی ہے جہاں پر زراعت کے شعبہ پر کام کی بہت زیادہ گنجائش ہے ، صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ تحقیق کے ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ صوبہ کو عصر حاضر کی تحقیق کے مطابق ترقی سے ہمکنار کیا جا سکے ، صوبہ کے نوجوان با صلاحیت ، محنتی اور وژنری ہیں ضرورت اس امر کی ہے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکے اس ضمن میں سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی زراعت کے شعبہ کو عصر حاضر کے مطابق ترقی دینے ،زراعت سے متعلق اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، زرعی شعبہ میں بھرپور تحقیق اور صوبہ کی زرعی زمین سے بھرپور استفاد ہ حاصل کرنے کے لئے قومی تقاضوں اور ملکی ضروریات کے مطابق بھرپور اقدامات یقینی بنا رہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں زراعت میں جدت آنے سے اس کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے ، بیج پر ریسرچ سے فصلوں کی کاشت میں ہو شربا اضافہ یقینی ہو گیا ہے ، عالمی منڈی میں پاکستانی زراعت کو مسابقتی حیثیت دینے کے لئے تحقیق پر انحصار بہت بڑھ گیا ہے ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفاد ہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی جدت کے لئے مزید تحقیق پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے اس ضمن میں جامعات کلیدی اہمیت کی حامل ہیں ۔ ملاقات میں وائس چانسلر نے گورنرسندھ کو جامعات کی کارکردگی ، چین کے انسٹیٹیوٹ سے معاہدہ ، طلبہ و طالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقعوں کی فراہمی ، نصاب کی تیاریوں سمیت دیگر امورسے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی زراعت کے شعبہ کو نئی جدت دینے کے لئے تحقیق پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے شعبہ زراعت کو مزید فروغ حاصل ہو رہا ہے ، نئی ٹیکنالوجی پر انحصار سے زرعی شعبہ میں زبردست تبدیلی دیکھی جارہی ہے ، صوبہ کے سب سے بڑے ضلع تھر کی زمین کو قابل کاشت بنانے کے لئے چین کے انسٹیٹیوٹ کے ساتھ تعاون اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت