20اپریل کو حیدرآبا میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا

عوام قومی املاک کو نقصان دینے والوں کی نشاندہی کرے اور سرکاری منصوباجات ودیگر سرکاری کاموں میں خوردبرد کے متعلق شکایات جمع کروائیں،ڈی جی نیب

پیر 16 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات پر ڈی جی نیب کراچی حیدرآباد میں شیڈول کے تحت 20 اپریل کو کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔ ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی ودیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔ نیب کھلی کچہری سرکٹ ہائوس حیدرآباد مین 11بجے سے 1بجے تک منعقد ہوگی جہاں عوام اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کھلی کچہری میں حیدرآباد اور متعلقہ اضلاع جیساکہ جامشورو وغیرہ کے لوگ بھی شامل ہوکر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ عوام پیسوں کی لین دین اور فراڈ جیسے نوعیت کی شکایات جمع کروانے سے گریزاں کریں۔ ایسی شکایات نیب قوانین کے زمرے میں نہیں آتی۔ عوام قومی املاک کو نقصان دینے والوں کی نشاندہی کرے اور سرکاری منصوباجات ودیگر سرکاری کاموں میں خوردبرد کے متعلق شکایات جمع کروائیں۔ نیب قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈی جی نیب کا کہنا ہے کہ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لیئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں