پلانٹ اور مشینری کے ساتھ فیکٹری بلڈنگ دیگر پیداواری انفرا اسٹر کچر میں سر مایہ کار ی پر بھی ٹیکس کر یڈ ٹ دیا جا ئے ،ایف پی سی سی آئی

پیر 16 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی نے اپنی پر ی بجٹ تجا ویز میں جو کہ بجٹ ایڈ وائز ری کو نسل کے چیئر مین اور ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سید مظہر علی ناصر کی سر براہی میں تیار کی گئی ہیں فیڈرل بو رڈ آف ریو نیو FBRسے مطا لبہ کیا ہے کہ ٹیکس کر یڈٹ اسکیم میں پلا نٹ اور مشینر ی کے ساتھ فیکٹر ی بلڈنگ و دیگر پیداواری عمل سے متعلق بنیا دی صنعتی ڈھانچے انفرا اسٹر کچر میں سر مایہ کا ری کو بھی شامل کیا جا ئے نیز اس اسکیم پر عملدرآمد کی مد ت کو 30جو ن 2019سے بڑ ھا کر 30 جو ن 2021کیاجا ئے ۔

تجو یز میں وضاحت کی گئی ہے انکم ٹیکس آرڈی نینس 2001کی سیکشن 65Eکے تحت ٹیکس کر یڈ ٹ کی سہو لت صر ف پلا نٹ اور مشینری میں سر مایہ کا ری کیلئے دی گئی ہے جبکہ اس مقصد کیلئے فیکٹر ی کی بلڈنگ و مینوفیکچر نگ سے متعلق دیگر انفرا اسٹر کچر میں بھی سر مایہ کاری کر نی پڑتی ہے لہذا فیکٹر ی کی بلڈنگ اور پیداواری عمل سے متعلق بنیا د ی صنعتی ڈھانچے کی تعمیر پر بھی سر مایہ کا ری پر ٹیکس کر یڈٹ کی سہو لت دی جا نی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے قا ئم مقام صدر سید مظہر علی نا صر نے بجٹ تجویز میں بتا یا کہ 2011میں ٹیکس کریڈٹ اسکیم کے اجراء سے لیکر آج تک اس کے بہتر نتا ئج سامنے آئے ہیں اور اس کے تحت سر مایہ کا ری میں اضا فہ ہو اہے لہذا اس اسکیم سے سہولت حاصل کرنے کی مد ت کو 2019سے بڑھا کر 2021تک کیا جا ئے تا کہ ملک میں صنعت کاری کا حکومت کا خواب پورا سکے اور ملک خو د کفا لت وخود انحصاری کی منز ل حاصل کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں