پاکستان میں اسہال کے قدرتی اجزاء پر مبنی علاج کے لئے نئی دریافت متعارف

پیر 16 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) فیروز سنز لیباریٹریز لمیٹڈ نے امریکی ادارے Pantheryx Inc.کے اشتراک سے پاکستان میں DiaResQ متعارف کرادی ہے۔ DiaResQ قدرتی اجزاء سے تیار کردہ جدید فارمولا ہے جو بچوں اور بڑوں میں اسہال یادست کے موثر علاج کے لئے کیا گیا 'IC2030' " Innovation Countdown 2030 " رپورٹ میں صحت کے شعبے میں تیس (30) بہترین ایجادات میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔

یہ رپورٹ بین القوامی ادارے PATH نے ، Bill & Melinda Gates Foundation, USAID. اور ناروے کی وزارتِ خارجہ امور کے تعاون سے شائع کیا۔ یہ رپورٹ دنیا کو درپیش اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے منفرد ایجادات کو دنیا بھر سے اکٹھا کر کے پیش کرتی ہے۔ DiaResQکے لئے یہ ایک اعزاز سے کم نہیں کہ اس کا انتخاب اس رپورٹ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

DiaResQ پاکستان میں ڈاکٹروں کے لئے اسہال کے قدرتی طریقہ علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔

مختلف اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اسہال یا دست سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں اموات کی سالانہ تعداد 100,000سے 125,000 بتائی جاتی ہے یہ ملک کے نامور ایکسپرٹس کی رائے ہے۔ پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے مطابق اسہال کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی تعداد تقریباًً 53,000 رپورٹ کی گئی ہے۔ نمونیا کے بعد بچوں میں اسہال اموات کا سب سے بڑا سبب ہے۔

Pantheryx Inc. کے سئنیر وائس پریزیڈینٹ ، سکاٹ ہائمن نے کہا ’’ہم Pantheryx میں یہ یقین رکھتے ہیں کہ سماجی اور اقتصادی حالات سے قطع نظر، اچھی صحت تمام لوگوں کا بینادی حق ہے۔ ہم یہ یقین دہانی کرانے کے لئے پر عزم ہیں کہ ان آبادیوں تک بھی ہماری مصنوعات پہنچیں جن تک صحت کی رسائی مشکل ہے۔ ہماری فیروز سنز سے شراکت اور پاکستان میں DiaResQکو متعارف کرانا ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

فیروز سنز اور پینتھرکس کے مشترکہ وژن میں پاکستان اور دنیا بھر کے ممالک میں اسہال کی وجہ سے ہونے والی کثیر اموات کو کم کرنا اور اس کی مدد سے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ پینتھرکس کا یقین ہے کہ قدرتی اجزاء سے تیار کردہ منفرد اور جدیدعلاج معدہ اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔دست و اسہال کے علاج کے لئے نمکیات اور زنگ (Zinc) کے سپیلمنٹ شامل ہیں ۔

پاکستان میں اسہال کا شکار اکثر بچے غذائی قلت کا شکار بھی دیکھے گئے ہیں۔ برٹش میڈیکل جرنل (BMJ) میں شائع کردہ ریسرچ کے مطابق بچوں میں شدید اسہال کے علاج میں DiaResQکی ایک خوراک موثر ثابت ہوئی اور دست کی روانگی میں 56% تک کمی دیکھی گئی۔فیروز سنز لیباریڑیز لیمیٹڈ کے CEO ، عثمان خالد وحید نے اس موقع پر کہا۔ ’’فیروز سنز پاکستان میں صحت کو درپیش چیلنجز کا باعث بننے والی بیماریوں کو نئے سائنسی تحقیق پر مبنی علاج سے لڑنے میں سرگرم ہے۔

ہماری کمپنی کا مرکز ِتوجہ مریض ہیں۔ ہم نے حال ہی میں ذچہ و بچہ کی صحت کے شعبے میں کام شروع کیا ہے اور پنتھرکس سے ہماری شراکت اس کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس پراڈکٹ کی بدولت پاکستان میں بچوں کی شرحِ اموات میں کمی آسکتی ہے اور ہمیں صحت کے شعبے سے منسلک اقوام ِ متحدہ کے مقاصد کے حصول کو پانے میں مدد ملے گی‘‘۔DiaResQ چھ ماہ سے کم عمر کے بچوں میں تجویز کردہ نہیں ہے DiaResQ امریکہ کے ساتھ ساتھ افریقہ اور ایشیا کے متعدد ممالک میں متعارف کیا جاچکا ہے۔پینتھریکس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے www.pantheryx.com فیروز سنز لیباریٹریز لمیٹڈ کے بارے میں مذید معلومات کے لئے www.ferozsons-labs.com پر لاگ ان کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں