سرکاری وکلا کاسندھ اسمبلی کے باہر دیا گیا دھرنا آٹھویں روز میں داخل

سرکاری وکلا کی ہڑتال سے سٹی کورٹ میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات متاثر،ہڑتال نے سائلین کو بھی پریشان کردیا

پیر 16 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سرکاری وکلا کاسندھ اسمبلی کے باہر دیا گیا دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہوگیا۔سرکاری وکلا کی ہڑتال سے سٹی کورٹ میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات متاثر،،ہڑتال نے سائلین کو بھی پریشان کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری وکلا کاسندھ اسمبلی کے باہر دیا گیا پیر کو دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکلا کی جانب سے سندھ اسمبلی پر جاری دھرنے کی وجہ سے سٹی کورٹ میں واقع سرکاری وکلا کے دفاتر پر تالے لگ گئے۔سرکاری وکلا کی جانب سے جاری ہڑتال کی وجہ سے سٹی کورٹ کے مختلف اضلاع میں زیر سماعت مقدمات بھی متاثر ہونے لگے۔سرکاری وکلا اور پراسیکیوشن کے عملے کی جاری ہڑتال سے سٹی کورٹ میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات میں نہ گواہوں کے بیانات ہوسکے اور نہ ہی اہم مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع ہوسکے۔سرکاری وکلا کی ہڑتال سے سٹی کورٹ آنے والے ہزاروں سائیلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سرکاری وکلا تھری بیسک الاوئنس اور سات سال سے ترقیاں نہ ملنے پر احتجاج کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں