ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس

اجلاس میں امن وامان کی صورتحال ،کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 18:18

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس رینجرز ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں اجلاس میں آئی جی سندھ سمیت اعلی پولیس اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں امن وامان کی صورتحال ،کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلا س میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے ، مشترکہ آپریشن کیلیے حکمت عملی بھی مرتب کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں