ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس

پیر 16 اپریل 2018 22:17

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر کو ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس مین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے تدراک کے لئے مشترکہ آپریشن کے لئے مربوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں