عمران خان ڈکٹیٹر کا سہولت کار رہا ہے اسے پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق بھی حاصل نہیں ہے ، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو

پی ٹی آئی والوں کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،یہ چوڑیاں انہیں ریحام خان نے دی ہونگی، اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 23:25

عمران خان ڈکٹیٹر کا سہولت کار رہا ہے اسے پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق بھی حاصل نہیں ہے ، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر کا سہولت کار رہا ہے اسے پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق بھی حاصل نہیں ہے وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان الیکشن سیل کے جوائنٹ انچارج نعیم راجپوت اور مقامی رہنما قمر راجپوت نے ایم کیوایم چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا نثار کھوڑو کے ہمراہ ڈاکٹر سکندر شورو، رکن اسمبلی ہیر سوہو اور زوالفقار قائم خانی بھی تھے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ چوڑیاں انہیں ریحام خان نے دی ہونگی عمران خان ڈکٹیٹر کا سہولتکار رھا ہے اسے سیاسی پارٹی کا سربراھ بننے کا حق حاصل نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے تبصرے سے بالاتر نہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف جھوٹا بے ایمان ثابت ہوا ہے۔وزیراعظم کے پاس ریڈ پاسپورٹ ہوتا ہے اور ریڈ پاسپورٹ رکھنے والے نوازشریف کو اقامہ لینے کی کیا ضرورت پڑی تھی ن لیگ رہنماں کے میڈیا پر عدلیہ کے خلاف بیانات پر پابندی سے متعلق نثار کھوڑو نے کہ کہ اگر کوئی جان بوجھ کر عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرتا ہے تو عدالت نے ان کے بیانات پر پابندی لگائی ہے عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ ضرور کرسکتے ہیں تاہم بے جا تنقید کا کسی کو حق نہیں ہے نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کی نفری سندھ حکومت نے وفاق سے مانگی تھی کراچی آپریشن کا کپتان سندھ کا وزیراعلی تھا۔

امن امان کی قیام کے لئے رینجرز سندھ پولیس کی مدد کے لئے طلب کی گئی تھی۔ سندھ میں امن امان کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے ٹرانسپورٹ منصوبہ یلو لائن بنانے کے لئے اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے وفاق نے سندھ کے متعدد منصوبوں کو سی پیک میں نہیں شامل کیا جو زیادتی کے مترادف ہے فاروق ستار کے الزامات سے متعلق نثار کھوڑو نے کہا کہ فاروق ستار کو اب یہ احساس ہوا ہے جو انہوں نے سیف ھائوس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو گالیاں دینے والی جماعت سے الحاق کیا۔

فاروق ستار سیف ھائوس کے کہنے پر چلنے کا اب نقصان اٹھا رہے ہیں۔کوئی سیاسی جماعت سیف ھائوس کی ہدایت پر چلے تو وہ سیاسی جماعت نہیں رھتی۔ فاروق ستار نے سیف ھائوس میں جاکر دوسرے مخالف کے ساتھ بیٹھ کر غلطی کی۔اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے نعیم راجپوت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں 95 سے متحدہ کا حصہ رھا اب ایم کیو ایم چھوڑ رہا ہوں۔

ایم کیو ایم کے دھڑوں کی وجہ سے مھاجر قوم کے حقوق چھینے جا رھے ہیں اور مہاجر قوم چکی میں پس رہی ہے۔کراچی میں اب پیپلز پارٹی کی فتح ہوگی۔ مھاجروں کے حقوق کی جنگ لڑنے کی بات کرنے والے 6 دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ہیر سوہو نے کہا کہ ایم کیوایم کے اسٹرکچر کو توڑنا ہے جلد ایم کیوایم کے لوگوں کو پیپلزپارٹی میں شامل کرینگے تاہم متنازعہ لوگوں کو شامل نہیں کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں