کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2 افراد شدید زخمی، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا
مقتولہ کے والد نے 3افراد کونامزدکیاتھا جن میں سی2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ایس ایس پی ویسٹ آئی جی سندھ کی مقتولہ بچی کے لواحقین کو اعتماد میں لینے،اورورثاکے بیانات کی روشنی میں تفتیش کوموثربنانے اورملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت
منگل 17 اپریل 2018 16:00
(جاری ہے)
والد نے اورنگی ٹائون میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرا کے 3 افراد کو نامزد کیا جن میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تاہم منگل کی صبح بچی کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جس کے بعد بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی۔
لواحقین اور اہل محلہ نے جمشید پمپ پر ایم پی آر اورنگی روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث مظاہرین نے سڑک بند کر دی۔بچی سے زیادتی پر کیا جانے والا احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جس کے سر پر گولی لگی۔پولیس فائرنگ پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں پولیس پر شدید پتھرائو کردیا جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے جب کہ پولیس علاقے سے فرار ہوگئی ہے۔ مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر شدید پتھرائو کیا اور میڈیا نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، مظاہرین کے پتھرائو سے پولیس موبائل اور میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔ادھر آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ نے مقتولہ بچی کے لواحقین کو اعتماد میں لینے،شواہداورورثاکے بیانات کی روشنی میں تفتیش کوموثربنانے اورملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ عمرشاہد نے کہا کہ مقتولہ کے والد نے 3افراد کونامزدکیاتھا جن میں سی2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ بچی اورنگی ٹائون بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی، جو اتوار15 اپریل کو گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق 7سالہ مقتولہ بچی کی لاش گزشتہ روز شام کو منگھوپیر کے علاقے میں جھاڑیوں سے ملی تھی، مقتولہ کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے۔بچی کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سکھ یاتریوں کو پرانے دور کی عکاسی کرنے والے ٹرین میں روانہ کیا گیا
کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار
سندھ ہائی کورٹ ، بزرگ باپ کی بیٹوں سے تحفظ کی درخواست ناقابل سماعت قرار
علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
کراچی،پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
پتوکی،کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 10سالہ بچہ جاں بحق شناخت نہ ہو سکی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل
ایسٹ پولیس کی کارروائیاں،6مبینہ ملزمان گرفتار 2کلو چرس، 30بوتل شراب اور اسلحہ برآمد
ایس آئی یو کی کارروائی،ڈکیتی کے دوران جنرل اسٹور کے مالک کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ