متحدہ کے لاپتہ کارکن کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

لاپتہ جاوید مہاجر کسی حساس ادارے کی تحویل میں نہیں ہے،سندھ ہائی کورٹ میں وزارت دفاع کا جواب

جمعرات 19 اپریل 2018 13:43

متحدہ کے لاپتہ کارکن کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج جاوید مہاجر کی گمشدگی سے متعلق وزارت دفاع نے جواب داخل کرادیا ہے جبکہ عدالت نے معاملے پر نئی جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یونٹ انچارج جاوید مہاجر کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے یونٹ انچاج جاوید مہاجر کی گمشدگی کے حوالے سے وزاردت دفاع نے جواب داخل کرایا۔جواب میں عدالت کو بتایا گیا کہ لاپتہ جاوید مہاجر کسی حساس ادارے کی تحویل میں نہیں ہے، جس پر عدالت نے لاپتہ جاوید مہاجرکی گمشدگی پر حکام کو نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے ۔دوسری جانب عدالت میں بہاولپور کے شہری کی گمشدگی کے حوالے سے دائر درخواست بھی زیر سماعت آئی، عدالت نے معاملے پر وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ فریقین کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں