سندھ ہائی کورٹ نے سندھ جامعات ترمیمی بل کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پر فریقین کو 8 مئی تک دلائل کی تیاری کے لئے مہلت دے دی

جمعرات 19 اپریل 2018 13:43

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ جامعات ترمیمی بل کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پر فریقین کو 8 مئی تک دلائل کی تیاری کے لئے مہلت دے دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ جامعات ترمیمی بل 2018 کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پر فریقین کو 8 مئی تک دلائل کی تیاری کے لئے مہلت دے دی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں سندھ جامعات ترمیمی بل 2018 کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں دائر درخواست پاسبان کے رہنما الطاف شکور کی جانب سے دائر کرائی گئی تھی جس میں وزیر اعلی سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی، چیف سیکریٹری کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ صوبے کی جامعات کو وزیر اعلی کے تابع کرنے سے شہری علاقوں پر تعلیم کے دروازے بند ہوجائیں گے۔

سندھ حکومت کا یہ اقدام بدنیتی پر مبنی ہے۔عدالت نے دائر درخواست سندھ یونیورسٹی ایکٹ کا گزٹ بھی منسلک کرنے کا حکم دیا جبکہ فریقین کو 8 مئی تک دلائل کی تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں