ایم کیوایم لندن کا کارندہ اور بدنام زمانہ دہشت گرد مجید منجیلاجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ہلاک

متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والا مجید منجیلا سائوتھ افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرواتا تھا،2013کے الیکشن میں مجید منجیلا نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دھماکہ بھی کروائے تھے، ذرائع

جمعرات 19 اپریل 2018 13:43

ایم کیوایم لندن کا کارندہ اور بدنام زمانہ دہشت گرد مجید منجیلاجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ہلاک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) متحدہ قومی موومنٹ لندن کا کارندہ اور بدنام زمانہ دہشت گرد مجید منجیلاکوجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والا مجید منجیلا سائوتھ افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرواتا تھا ۔

(جاری ہے)

2013کے الیکشن میں مجید منجیلا نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دھماکہ بھی کروائے تھے،جس میں ایم کیو ایم سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور شہری ہلاک ہوئے تھے ۔

جوہانسبرگ پولیس کے مطابق مجید منجیلا کے سینے پر ایک گولی کا نشان ہے۔جوہانسبرگ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن مجید منجیلا کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ ایک سال کے دوران سائوتھ افریقہ میں ایم کیو ایم لندن کے 10 سے زائد دہشتگردنامعلوم افراد کی گولیوں کانشانہ بن چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ متحدہ لندن کے سائوتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد دہشت گرد سائوتھ افریقہ چھوڑ کر مختلف ممالک میں فرار ہوچکے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں