انٹر سٹی بس ٹرمنلز آمدورفت کے لئے شٹل سروس شروع کر نے کا فیصلہ، وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ کی صدارت میں اجلاس

حکومت سندھ کایوسف گوٹھ بس ٹرمنل ا ور سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر بس ٹرمنل پر مسافروں اور بس آپریٹرز کے لئے سہولتو ں کو بہتر بنانے کا فیصلہ

جمعرات 19 اپریل 2018 14:08

انٹر سٹی بس ٹرمنلز آمدورفت کے لئے شٹل سروس شروع کر نے کا فیصلہ، وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ کی صدارت میں اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل ا ور سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر بس ٹرمنل پر مسافروں اور بس آپریٹرز کے لئے سہولتو ں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے انٹر سٹی بسوں کے لئے ملیر میں بھی بس ٹرمنل بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اور عملد رآمد کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

یوسف گوٹھ اور الآصف اسکوائر بس ٹرمنلز پر مسافروں کی سہولت کیلئے شہر کے مختلف مقامات سے شٹل سروس شروع کی جائے گی انٹر سٹی بس ٹرمنلز کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو خصوصی احکامات جاری کر دئے ہیں انٹرسٹی بس ٹرمنلز کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے کمشنر کراچی کے دفتر میں وزیر ٹرانسپورٹ سید نا صر حسین شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ ٹریفک پولیس اور ڈپٹی کمشنرز کا خصوصی اجلاس طلب کیا جس میں کمشنر کراچی ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںانٹر سٹی بس ٹرمنلز کے منصوبوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ یوسف گوٹھ بس ٹرمنل اور سپر ہائی وے پر الآ آصف اسکوائیر پر نجی شعبہ کے تعاون سے قائم کے جانے والے بس ٹرمنل کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا اور ٹرمنل پر مسافروں اور آپریٹرز کے لئے تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

کمشنر کراچی خود متعلقہ افسران کے ہمراہ جاکر جائزہ لیں گے اور اقدامات کریں گے۔ اجلاس نے ا نٹر سٹی بسوں کی شہر کے اندر آمد اور انٹر سٹی بسوں کے مختلف اڈوں کے با عث شہریو ں کو درپیش مشکلا ت و پریشانی کا تفصیلی جا ئزہ لیا ۔ اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ شہر کے اندر مصروف شاہراہوں پر قائم غیر قانونی بس اڈوں کو ختم کیا جائے گا فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے اندر انٹر سٹی بسوں کے غیر قانونی اڈوں کے خاتمہ کے سلسلہ میں مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھ کر اقدامات کئے جائیں گے ۔

فوری طور پر بس اڈوں کو ختم کر نے کے بجائے انھین ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے فوری اقدامات کے طور انھیں محدود کیا جائے گا پابند کیا جائے گا کہ بس اڈے شہریوں کی تکلیف کا باعث نہ بنیں ۔ اجلاس نے انٹر سٹی بس ٹرمنلز آمدورفت کے لئے بس آپریٹرز کے تعاون سے شٹل سروس شروع کر نے کی تجویز کا جائزہ لیا ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اندروں ملک اور اندرون سندھ کے مسافروں کو سفر کی معیاری سہولت ملے اور ان بسوں کی وجہ سے شہر کا ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم نہ ہو ۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ انٹر سٹی بس ٹرمنلز پر سہولتوں کی فراہمی اور شٹل سروس کے آغاز سے ٹرانسپورٹرز اور مسافر دونوں کو سہولت میسر آئے گی اور شہر میں ٹریفک کا دبائو کم کر نے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی اجلاس میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید احمد اعوان ،ڈی آئی جی پو لیس ٹریفک عمران یعقوب منہاس،ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی افضل زیدی مختلف زونز کے ایس ایس پیز، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیو نیکشن کے ڈی اے قاضی عبد القادر ۔

صوبا ئی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی ،نظر حسین شاہانی ،سیکریٹری صوبا ئی ٹرانسپورٹ اتھا رٹی سبحان شورواوردیگر افسران نے شر کت کی ،صوبا ئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا نیشنل ہائی وے سے آنے جانے والی اندرون سندھ کی بسوں کے لئے بھی ملیر میں ایک جدید تقاضوں کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انٹر سٹی بس ٹرمنل بنایا جائے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلا ول بھٹو کراچی میں ٹرانسپورٹ اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں ان کی ہدایت ہے کہ کراچی کا ٹریفک نظام بہتر ہو اور شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں۔

حکومت سندھ بلاول بھٹوکے وژن کے مطابق کراچی کا ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے بعد ازاں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ ، ڈی آئی جی ٹریفک ،ڈپٹی کمشنر شرقی اور دیگر افسران کے ہمراہ سپر ہائی وے اور یوسف گوٹھ اور الآصف اسکوائر بس ٹرمنل کا دورہ کیا اور بس ٹرمنل کو بہتر بنانے اور ضروری سہولتوں کی فراہمی کا جائز ہ لیا۔ انھوں نے وہاں مسافروں ،بس آپریٹرز اور بس مالکان کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جا ئزہ لیا ۔ کمشنر نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ ، سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ڈی آئی جی ٹریفک اور سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجیئر نگ ، کے ڈی اے سے بھی مشاورت کی کمشنر کراچی اس سلسلہ میں اپنی تجاویز صوبائی وزیر کو پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں