پاکستانی گلوکار علی ظفر کے بعد اب ابرارالحق پر بھی جنسی ہراسگی کا الزام لگ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 14:48

پاکستانی گلوکار علی ظفر کے بعد اب ابرارالحق پر بھی جنسی ہراسگی کا الزام لگ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : گلوکارہ میشا شفیع کے علی ظفر پر لگائے جانے والے الزامات گذشتہ روز سے ہی میڈیا میں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ لیکن اب علی ظفر کے بعد ابرار الحق بھی الزامات کی اس زد میں آ گئےہیں۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر ایک صارف نے بتایا کہ میشا شفیع کے علی ظفر پر لگائے گئے الزامات نے مجھے اس وقت کی یاد دلا دی جب 30 برس کے پاکستانی گلوکار ابرار الحق میری 16 سالہ دوست کے ساتھ افئیر چلا رہے تھے اور انہوں نے میری دوست کو شادی کے وعدے کر کر کے جنسی طور پرہراساں بھی کیا۔

اس وقت ہمیں کم عمری میں اس سب کا کچھ بھی نہیں پتہ تھا اور ہم نے اسے مردوں کی معمول کی فطرت قرار دے دیا تھا۔
خاتون کے اس ٹویٹ پر صارفین نےملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ۔ کئی صارفین نے کہا کہ اتنے سالوں کے بعد یہ سب کیوں بتایا جا رہا ہے اور اب جب آپ کی دوست چپ رہی تو آپ کیوں بول رہی ہیں؟ جبکہ کچھ صارفین نے خاتون کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کر دینا چاہئیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ہمت نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں