میری ٹائم کے شعبے میں مسلسل تربیت اہمیت کی حامل ہے۔ گورنر سندھ
جمعہ 20 اپریل 2018 16:23
(جاری ہے)
ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی امن کے قیام میں پاکستان کے کردار، سی پیک منصوبہ ، پاکستان میں بجلی بحران کے خاتمہ اور مضبوط مستحکم معیشت میں موجودہ حکومت کے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ 2013ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم ہے، امن و امان، غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی، معاشی، اقتصادی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے لئے رینجرز، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں دی ہیں یہی وجہ ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت پر عزم ہے کہ ان کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی و اقتصادی شعبہ کے فعال کردار اور تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ منصوبہ میں گوادر اور کراچی کو عالمی تجارت میں مرکزی اہمیت حاصل ہوگی، کراچی اپنی استعداد کے لحاظ سے سرمایہ کاری کے لئے پرکشش حیثیت کا حامل شہر ہے ، سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں 62 ارب ڈالرز کے منصوبے کئے جائیں گے جبکہ جاری منصوبوں میں اب تک بڑی تعداد میں مقامی افراد کو ملازمتوں کے مواقع بھی میسر آچکے ہیں۔ منصوبہ پاکستان چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے، اس منصوبے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج ابھر رہا ہے ۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد تیز ترین معاشی ترقی یقینی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کا نہایت قریبی دوست ہے، دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشی پر مبنی تعلقات ہیں جن کی بنیاد باہمی احترام پر ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے نہایت قریب ہیں۔ اس موقع پر موجود موریشس کے شرکاء نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے حکومت اور پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت ان کی معلوماتی سیمینار میں شرکت یقینی بنی ۔ کینیا سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے گورنر سندھ سے پاکستانی جامعات کے ساتھ باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی درخواست کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو