سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2015کے خلاف درخواست کی سماعت 23مئی تک ملتوی کردی

جمعہ 20 اپریل 2018 17:13

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2015کے خلاف درخواست کی سماعت 23مئی تک ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2015کے خلاف درخواست کی سماعت 23مئی تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2015 کی خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزارایڈوکیٹ ذوالفقارعلی ڈومکی کا کہنا تھا کہ ترمیمی ایکٹ میں دہری شہریت رکھنے والوں کوانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے سندھ اسمبلی نے ترمیمی ایکٹ میں دوہری شہریت پر پابندی شرط ختم کردی جسٹس عقیل احمدعباسی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے جو پابندی ہے اس کا اطلاق بلدیاتی انتخابات پرنہ ہو جب ججوں سے بھی دوہری شہریت سے متعلق حلف نامہ مانگا جارہا ہے تو بلدیاتی نمائندوں سے کیوں نہیں۔

عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل شبیرشاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کا کام قانون سازی نہیں ہے سینٹ اوراسمبلی کے ارکان قانون سازی کرتے ہیں ۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ پابندی پہلے تھی تواب ختم کرنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے عدالت نے وکلا اور فرقین سے 23 مئی کو تفصیلی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں