نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش مکمل کرلی

جمعہ 20 اپریل 2018 17:29

نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش مکمل کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے ۔سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے تحقیقات ٹیم کے سامنے بیان دیا ہے کہ انہیں ان کے ساتھیوں اکبر ملاح اور فیصل نے دھوکہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر را انوار نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھیوں اکبر ملاح اور فیصل نے مجھے دھوکا دیا ہے میں ان پر پورا بھروسہ کرتا تھا ،،ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ اکبر ملاح اور فیصل نے پانچ افراد کو یرغمال بنا کر رکھا تھا اور ان میں سے چار افراد کو سولہ لاکھ روپے لے کر چھوڑ دیا تھا ،، ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے چار افراد میں سے دو افراد نے بھی اپنا بیان جے آئی ٹی کو ریکارڈ کروا دیا ہے ،، راؤ انوار کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد جے آئی ٹی ٹیم اکیس اپریل کو اے ٹی سی ٹو میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں