سندھ اسمبلی،سپیکر اور عبدالروف صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آپ ہنی مون پر بھی نہیں گئے لیکن آپ کی سیٹ پرآپ کے دوست محفوظ یار خان قبضہ کرلیا ہے ،آغا سراج درانی محفوظ یار خان کے ہوتے ہوئے مجھے دشمنوں کی ضرورت نہیں، آپ کی وجہ سے میری نشست بچ گئی،عبدالرؤف صدیقی

جمعہ 20 اپریل 2018 18:33

سندھ اسمبلی،سپیکر اور عبدالروف صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کو اسپیکر آغاسراج درانی اور ایم کیوایم کے رکن اسمبلی عبدالروف صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ ابھی تک ہنی مون پر بھی نہیں گئے لیکن آپ کی غیرموجودگی میں آپ کی سیٹ پر قبضہ ہوگیا ہے ، آپ کے دوست محفوظ یارخان نے آپ کی نشست پر قبضہ جمالیا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالروف صدیقی نے بھی خوب جواب دیا بولے کہ محفوظ یار خان کے ہوتے ہوئے مجھے دشمنوں کی ضرورت نہیں جس پر ایوان میں زبردست قہقہہ لگا ارکان کھل کھلا اٹھے۔ رؤف صدیقی نے اسپیکر کو سلام تحسین پیش کیا کہا کہ آپ کی وجہ سے میری نشست بچ گئی ۔ ایوان میںصوبائی وزیر ناصر شاہ نے صوبائی وزیر بہبود آبادی ممتاز جھکرانی کی تعریف کہ انہوں نے وقفہ سوالات کے دوران بہترین انداز میں جواب دئیے انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ ممتاز جکھرانی کے محکمے کی کارکردگی بھی زبردست رہی ہے جسکا اندازہ حالیہ مردم شماری سے لگایا جاسکتا ہے مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم ہوئی ہے۔ ناصر شاہ کے اس جملے پر ارکان اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں