منگھو پیر میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں، شاہی سید

ابھی تک کسی جماعت سے انتخابی الائنس کا فیصلہ نہیں کیا،سمجھتے ہیں شہر کا آئندہ سیاسی منظر نامہ ماضی سے مختلف ہوگا،صدر اے این پی سندھ

جمعہ 20 اپریل 2018 23:29

منگھو پیر میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں، شاہی سید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ منگھو پیر میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیںانسانیت سوز واقعے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت اور زخمیوں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی نے ابھی تک کسی جماعت سے انتخابی الائنس کا فیصلہ نہیں کیاہم سمجھتے ہیں کہ شہر کا آئندہ سیاسی منظر نامہ ماضی سے مختلف ہوگاہماری یہ خواہش ہے کہ اپنے فیصلوں میں خود مختاراہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر انتخابات میں حصہ لیا جائے اس حوالے سے ہمارے دل اور دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں ہمارے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان شروع دن سے کہتے چلے آرہے ہیں کہ سیاسی مسائل کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے مگر ہماری نہ سنی گئی ہماری عدالت عظمیٰ سے بھی درخواست ہے سیاسی معاملات میں الجھنے سے گریز کریںفاٹا انضمام فوری حل طلب مسئلہ ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے سپریم کورٹ کی فاٹا تک رسائی اور فاٹا کو پشاور ہائی کورٹ کے ماتحت کرنے کے بل کا پاس ہونا ہمارے دیرینہ موقف کی جیت ہے چنگاریوں کو شعلوں میں تبدیل ہونے سے پہلے جلد از جلد فاٹا کو صوبہ خیبر پختون خوا میں ضم کیا جائے شہر پر پھر سے کسی کو مسلط نہ کیا جائے کراچی والوں کو اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی کابینہ کے انتخاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،پختون ایس ایف کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین حق نواز خٹک نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین فخرالدین خان ،شیر آفریدی،عصمت اللہ کاکڑ و دیگر نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی نو منتخب کابینہ خاص طور پر انجینئر آصف یوسف زئی کو صدر اور جہانزیب بونیری کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوںصوبہ پختون خوا سے آئے ہوئے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین حق نواز خٹک اور اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین فخرالدین خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بلاشبہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن عوامی نیشنل پارٹی کی بنیادی سیاسی نرسری ہے،گزشتہ چھ ماہ سے یونٹ سے لیکر اضلاع اور صوبائی کابینہ کے قیام تک تمام تنظیم سازی میں حصہ لینے والوں اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،امید کرتا ہوں کہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریوں اور تنظیمی ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے،پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہر دور میں پارٹی کو قیادت دی ہے ،اعلیٰ تعلیمی یافتہ اور اپنی قومی تحریک سے باخبر نوجوان ہی قوم کی درست رہنمائی کرسکتا ہے دور جدید کی جہتوں سے آراستہ نوجوان قومی تحریک کی اشد ضرورت ہے امید کرتا ہوں کہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن خاص طور پر آنے والے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے ہر اول دستے اور انتخابات میں کامیابی کے لیے بنیادی کردار ادا کریں گے،قومی جذبے سے سرشار نوجوان وقت کی اہم ترین ضرورت ہے امید کرتا ہوں پختون اسٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے طلباء حصول علم کے لیے شب و روز محنت کریں گے اور حضرت باچا خان بابا کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے علم کی روشنی کو پھیلانے کو اپنا نصب العین بنائیں گے قوم ولی کا جذبہ بڑھانے کے لیے سماجی رابطوں کے جدید ذرائع کا استعمال وقت کی اہم ترین ضرورت ہے عوامی نیشنل پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ تحریک ہے جو مسلسل مصروف عمل رہتی ہے آج پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی تنظیم سازی کی تکمیل اسی سلسلے کا حصہ ہے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن تعلیمی اداروں میں اپنا بنیادی قومی کردار ادا کرے گیحصول علم کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہوئے میدان علم میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی اعلیٰ تعلیمی یافتہ نوجوان پارٹی کی ضرورت ہیں آپ لوگوں کے نمایاں اور بھر پور کردار کے بغیر ہم مذید آگے نہیں بڑھ سکتے آپ لوگوں کو دوسرے راستے دکھانے والے کسی صورت آپ سے مخلص نہیں ہوسکتے علم و خدمت ہی آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے صرف گفتار کے بجائے کردار سے حضرت باچا خان بابا کا پیروکار ثابت کرنا ہوگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں