ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لئے سندھ حکومت کو شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ’’ مائی کراچی ‘‘ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 20 اپریل 2018 23:51

ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لئے سندھ حکومت کو شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کو ہمارے حوالے کر دیا جائے تو سندھ حکومت ان دونوں اداروں کو ٹھیک کر دے گی، ،ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لئے سندھ حکومت کو شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام جمعہ کو ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی15ویں ’’ مائی کراچی ‘‘ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان، چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی، وائس چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا اورانجم نثار،کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک، سینئر نائب صد عبدالباسط عبدالرزاق، نائب صدر ریحان حنیف، کراچی چیمبر کی خصوصی کمیٹی برائے مائی کراچی کے چیئرمین محمد ادریس، سابق صدور اے کیو خلیل،خالد فیروز، میاں ابرار،مجید عزیز،عبداللہ ذکی، افتخار وہرہ ، یونس محمد بشیر،شمیم فرپو، منیجنگ کمیٹی کے اراکین،مختلف ممالک کے سفارتکار اور نمائش کنندگان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لئے سندھ حکومت کو شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے، سب میرین چورنگی پر چوبیس گھنٹے کام ہورہا ہے، میں ٹریفک پولیس کو شاباشی دوں گا کہ انہوں نے بہترین انتظامات کئے ہیں ، دھواں مٹی میں وہ رات میں بھی کھڑے ہوتے ہیں ، میں انجینئرہوں، این ای ڈی کے اسٹوڈنٹس کو کہوں گا کہ آپ لوگ جاکر اس پر ریسرچ کریں،گارڈن اور ٹیپو سلطان روڈ، شہید ملت روڈ کو سگنل فری کر رہے ہیں کورنگی میں کام کر رہے ہیں، آرٹس کونسل۔

میوزیم سندھ سیکریٹریٹ اور برنس روڈ کے علاقوں میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ بنا رہے ہیں، این آئی سی ایچ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی یو بنایا ہے اسے جاکر دیکھیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ حالات پہلے کی نسبت بہت اچھے ہیں، میرا پہلا امتحان امن وامان کیلئے تھا ،پی ایس ایل کامیابی سے ہوا 2017ء میں میں نے کہا تھا اور ہم سب نے مل کر اسے کامیاب بنایا، بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا آئے تھے انہیں میں نے دعوت دی تھی اس وقت 40 ہزار غیر ملکی یہاں آئے تھے، ان کے وزٹ کے موقع پر کوئی برا واقعہ پیش نہیں آیا، آغا خانی کمیونٹی کے سربراہ بھی آئے تھے ان کا دورہ بھی چھ روزہ تھا جو بڑے اطمینان کے ساتھ گزرا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وعدے پورے کئے ہیں ،شاہراہ فیصل کو ایف ٹی سی سے ایئر پورٹ تک 4 لین کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے، طارق روڈ پر بھی چالیس سالوں سے کام نہیں ہوا تھا وہ بھی مکمل ہے۔ یونیورسٹی سے ضفورہ کا روڈ بھی مکمل کرلیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں