13 سالہ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا معاملہ میں نامزد ملزم چودھری عمران کی درخواست ضمانت مسترد

پیر 23 اپریل 2018 16:46

13 سالہ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا معاملہ میں نامزد ملزم چودھری عمران کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے 13 سالہ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا معاملہ میں نامزد ملزم چودھری عمران کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں 13سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی ۔پولیس کے مطابق تیرہ سالہ بچی کو بدری عالم، گل ناز اور دعا نے اغوا کیا۔

(جاری ہے)

ملزم ارشد خان سمیت دیگر ملزمان نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔یکم جنوری کو بچی کو اغوا کرنے کے بعد آٹھ روز تک مختلف مقامات پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔زیادتی کے دوران بچی کو نشہ آور ادویات پلائی گئیں، انجکشن لگائے گئے اور سگریٹ سے جلایا گیا۔بچی کی ابتدائی طبی رپورٹ سے زیادتی ثابت ہوئی۔کیس میں ملوث ملزمان ارشد خان بدری عالم، مسمی گل ناز اور دعا پہلے سے ہی جیل میں ہیں۔عدالت نے ملزم چوہدری عمران کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں