عامر خان کو پارٹی سے نکال دیں تو بہادر آباد گروپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں، فاروق ستار کا مطالبہ

پیر 23 اپریل 2018 16:59

عامر خان کو پارٹی سے نکال دیں تو بہادر آباد گروپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں، فاروق ستار کا مطالبہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے بہادر آباد گروپ سے اختلافات ختم کرنے کیلئے نیامطالبہ پیش کردیا ہے ،انہوں نے خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر خان کو ایم کیو ایم سے باہر نکالیں تو مل کرکام کرنے کو تیار ہوں ،اپنے ایک بیان میں فاروق ستار کاکہنا ہیکہ ایم کیو ایم میں یا تو وہ رہیں گے یا پھر عامر خان رہیں گے ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ عامر خان یوسیز اور ٹاؤنز میں جرائم پیشہ لوگوں کو لگارہے ہیں ،خالدمقبول کو ایسی نوکری کرنی ہے تو کرلیں میں ایسی نوکری نہیں کرسکتا،اانہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ واپس لیتے ہوئے بہادرآباد رابطہ کمیٹی کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہوں ،مگر رابطہ کمیٹی کو کو پھر فاروق ستار یا عامرخان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا،وہ ایسی ایم کیو ایم میں کام نہیں کرسکتے ،جس میں بدنام زمانہ لوگ شامل ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں