وفاق اور سندھ کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں،

کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ملک میں بجلی طلب سے زیادہ موجود ہیں،گرین منصوبہ مکمل کرلیا ،اب سندھ اپنا کام مکمل کرے،شاہد خاقان عباسی

پیر 23 اپریل 2018 17:05

وفاق اور سندھ کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ کراچی کے مسائل کی ذمہ دار صوبائی حکومت کی ہے،کے الیکٹرک کوگیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے اب کراچی میںبجلی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔کراچی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے مسائل حل کردیئے۔ آج سے سوئی سدرن کے الیکٹرک کو مکمل گیس فراہم کرے گی۔

کے الیکٹرک کو ضرورت کے مطابق گیس فراہم کی جائے گی۔کراچی میں بجلی ہوگی توپانی ہوگا ۔ملک میں بجلی طلب سے ذیادہ موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاق نے گرین بس منصوبہ پر اپناکام مکمل کردیا اب سندھ حکومت اپناکام مکمل کرے۔سندھ حکومت کے کہنے پرمزید بسیں بھی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔15 روز میں دیگر مسائل بھی حل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کے الیکٹرک نجی کمپنی ہے۔

کے الیکٹرک نیپرا کے تحت ٹیرف پر چلتی ہے۔کے الیکٹرک نہ زیادہ چارج کرسکتی ہے اورنہ ہی زیادہ سرچارج لگا سکتی ہے ۔ جن علاقوںمیں بجلی کی چوری ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی۔لوگ بل ادا کریں گے تو کراچی سیلوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگاشاہدخاقان عباسی کاکہناتھاکہ کراچی کیلئے 30 ارب مختص کئے ہیں۔اس کے بعدمزید8ارب بھی مختص کیئے وعدے سے بڑھ کر کام کیا ہے۔

مسائل کی نشاندہی کر کے انہیں حل کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ کے الیکٹرک اورسوئی سدرن کے واجبات کے موقع پرمفتاح اسماعیل کی ذمہ داری لگائی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل گورنرہائوس میںوزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کااجلاس ہواجس میں گونرسندھ محمدزبیرمشیرخزانہ مفتاح اسماعیل وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری وزیرمملکت عابدشیرعلی اورکے الیکٹرک کے نمائندوںسمیت دیگراعلی حکام شریک ہوئے اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورکے الیکٹرک اورسوئی سدرن گیس کے مابین تنازع پرغورکیاگیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں