کراچی میں امن کی بحالی ،بھتہ خوری اور قتل وغارت کا خاتمہ نوازشریف کی بصیرت کا ثبوت ہے، شہبازشریف

سندھ کے عوام میں یہ صدا گونج رہی ہے ،مسلم لیگ(ن)ہی ان کے مسائل کاحل نکال سکتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنرہائوس کراچی میں مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدرسید شاہ محمد شاہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

پیر 23 اپریل 2018 20:31

کراچی میں امن کی بحالی ،بھتہ خوری اور قتل وغارت کا خاتمہ نوازشریف کی بصیرت کا ثبوت ہے، شہبازشریف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراوروزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنرہائوس کراچی میں مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدرسید شاہ محمد شاہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔میاں شہبازشریف نے مسلم لیگ( ن) سندھ کے صدردیگررہنمائوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام میں یہ صدا گونج رہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ہی ان کے مسائل کاحل نکال سکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز لیاری او ربلدیہ ٹائون کے جلسو ں میں لوگوں کا بے پناہ جوش دیکھا ایسا جوش اگر پنجاب میں ہوتو وہ اچھنبے کی بات نہیں لیکن سندھ میں اچھنبے کی بات ضرور ہے ،شہر کراچی کے لوگوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)پر اعتماد نظر آتا ہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ سیاست کے میدان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکن ہر اول دستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

کارکنوں میں اتحاد اور اتفاق وقت کی ا ہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے بہت جلد اندرون سندھ کا دورہ کرنے کی بھی خواہش کا اظہارکیا اورکہاکہ ضلع کی سطح پر عہدیداروں سے ملاقات کروں گا ۔شہبازشریف نے کہاکہ ماضی پر رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں کارکن لوگوں کی دیوانہ وار خدمت کریں، کراچی میں امن کی بحالی ،بھتہ خوری اور قتل وغارت کا خاتمہ نوازشریف کی بصیرت کا ثبوت ہے کراچی میں امن کو بحال کرنے میں پاک افواج اور رینجرز کا کردار قابل تحسین ہے ۔

کراچی میں پانی کاکے ۔4منصوبہ ،توانائی ، سڑکوں اور موٹروے نوازشریف کے منصوبے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہاکہ شہبازشریف نے ایک ہفتے میں جس طرح سندھ میں ڈبل انٹری ڈالی ہے مخالف جماعتیں پریشان ہو گئی ہیں۔ملاقات میں جنرل سیکرٹری سنیٹر سلیم ضیا ،سنیٹر اسد جونیجو ، شفقت شیرازی ،زین انصاری ، علی اکبر گجراور سندھ بھرسے پارٹی کے ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں