سی پیک صرف سڑکیں اور پل بنانے کا منصوبہ نہیں، یہ معاشروں، ملکوں اور براعظموں کو جوڑنے کا منصوبہ ہے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ’’سی پیک سمٹ‘‘ سے خطاب
پیر 23 اپریل 2018 21:08
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک ایک صوبے کا منصوبہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے یہ عظیم الشان پراجیکٹ ہے،2013 کے عام انتخابات کے بعد اس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ہم چین گئے، چینی قیادت سے ہم نے توانائی کے منصوبوں پر بات چیت کی،پاکستان میں اس وقت بجلی بحران نے معیشت اوردیگر تمام شعبوں کو بہت متاثر کیا تھا،چین کی لیڈر شپ نے پاکستان کے مسائل خصوصا توانائی کی ضروریات کو سمجھا،چین نے اس وقت پاکستان کا ہاتھ تھاما ،بلاشبہ چین دنیا بھر میں پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے ،چین نے پاکستان کی بے لوث مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اینڈ روڈ کا ترقیاتی ویژن ایک شاندار ویژن ہے ،بیلٹ اینڈ روڈ کے ویژن کی توسیع کی صورت میں سی پیک بھی سامنے آیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے سی پیک کو عملی تعبیر دینے میں انتہائی محنت اورپرخلوص انداز میں کام کیا ،میں چین کے ترقیاتی ماڈل کا بہت بڑا معترف ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر انتہائی برق رفتاری سے کام کیاگیا ہے ،ابھی سی پیک کے معاہدوں کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کے ان منصوبوں پر کام شروع کردیاگیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کے تحت ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر کے ایک نیاریکارڈ قائم کیا ہے ،ساہیوال کول پاورپراجیکٹ وہ منصوبہ ہے جس نے تیزرفتاری میں نہ صرف چین بلکہ دنیا کا ریکار ڈبھی توڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ،چین کی قیادت نے سی پیک کے منصوبوں کی شکل میں 60ارب ڈالر کا انمول تحفہ دیا ہے،چین کی قیادت کا یہ تحفہ پاکستان کے عوام کے لئے ہے،چین نے 60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کسی شرط کے بغیر کی ہے،چین نے اس عظیم سرمایہ کاری کے لئے ڈومورکی تکرار نہیں کی،یہ ہے پاکستان اورچین کی دوستی جو ہمالیہ سے بلند ،شہد سے میٹھی ،فولاد سے مضبوط اورسمندر سے گہری ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے صدر اسی لئے پاکستان اورچین کو آئرن برادرز کہتے ہیں ،پاکستانی قوم چین کی اس غیر معمولی سرمایہ کاری کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کو کامیاب بنانے کا انحصار اب ہم پر ہے،ہمارے دشمن سی پیک کے بارے منفی پراپیگنڈہ کررہے ہیں ،ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ سی پیک کے ثمرات سے پاکستان مستفید ہو،سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں،سی پیک کے دشمن پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں ،ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سی پیک کے تحت سب سے زیادہ شیئر سندھ کو ملا ہے ،سی پیک کی وجہ سے ہی تھر کول پراجیکٹ پر تیزی سے کام ہورہا ہے ۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اورچین کے دوست اوردشمن بھی مشترکہ ہیں ،سی پیک کو مستقبل کے ایسے عظیم الشان منصوبے میں ڈھلنا ہے جس سے پاکستان کے 22کروڑ عوام کو فائدہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا بہترین موقع میسر آیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہم نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر آگے بڑھنا ہے،نوجوانوں کو بااختیار بنایاگیا تو پاکستان میں نرم انقلاب آئے گا اورپاکستان خوشحال اورترقی یافتہ ہوگا،خدانخواستہ اگر یہ موقع ضائع کردیاگیا تو انقلاب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ آئیی! ہم سب ملکر محنت ،جذبے اورانتھک کاوشوں سے پاکستان کو رول ماڈ ل بنائیں ،پاکستان کو جدید فلاحی اورعظیم ریاست بنانے کیلئے سب ایک ہوجائیں ،آئیی! اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کی500طلبا و طالبات کو چینی زبان سکھانے کیلئے چین بھجوایا ہے ،پاکستان کے یہ طلبا وطالبات چینی زبان سیکھ کر پاکستان اورچین کے مابین پل کا کردار ادا کریں گے۔یہ بچے اوربچیاں بیجنگ اورکراچی ،بیجنگ اورکوئٹہ ،بیجنگ اور پشاوراور بیجنگ اورلاہور کے درمیان پل بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین آج دنیا کی بہت بڑی معاشی اور عسکری قوت بن چکا ہے،چین نے یہ مقام محنت ،محنت اورمحنت سے حاصل کیا ہے ،آئیے !ہم بھی پاکستان کو عظیم بنانے کا عہد کریں ۔انہوں نے کہا کہ ڈان میڈیا گروپ نے سی پیک سمٹ کا انعقاد کر کے بروقت اقدام اٹھا یا ہے،سی پیک سمٹ کے انعقاد پر ڈان میڈیا گروپ کے شکرگزارہیں۔اس موقع پر سی پیک سمٹ میں گورنر سندھ محمد زبیر،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،چین کے سفیریا ینگ، سینیٹرمشاہدحسین،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی پنجاب اوردیگرماہرین معاشیات اورچینی کمپنیوں کے حکام نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا