اپ گریڈیشن سے متعلق ہر یونیورسٹی میں سینڈیکٹ کو اختیارات حاصل ہیں ، وزیر خوراک سندھ نثار احمد کھوڑو

حکومت سندھ کی یہ کوشش ہے کہ ہر یونیورسٹی میں شفاف طریقے سے یہ عمل ہو، سندھ اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب

پیر 23 اپریل 2018 22:04

اپ گریڈیشن سے متعلق ہر یونیورسٹی میں سینڈیکٹ کو اختیارات حاصل ہیں ، وزیر خوراک سندھ نثار احمد کھوڑو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سندھ کے وزیر خوراک اور پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑونے کہا ہے کہ اپ گریڈیشن سے متعلق ہر یونیورسٹی میں سینڈیکٹ کو اختیارات حاصل ہیں اور حکومت سندھ کی یہ کوشش ہے کہ ہر یونیورسٹی میں شفاف طریقے سے یہ عمل ہو۔ انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جامعہ این ای ڈی کے گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق ایم کیوایم کے کامران اختر کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کو جواب میں کہی۔

میرپور ساکرو کی یونین کاؤنسل گاڑھی میں پرائمری اسکول کی بندش سے متعلق نواز لیگ کے رکن اسمبلی امیر حیدر شاہ شیرازی کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ ٹھٹہ میں 35اسکول ہیں جن میں سے 6اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھرتیوں پر پابندی لگادی ہے اگر اسمبلی قانون پاس کرے تو کالا قانون اگر الیکشن کمیشن پابندی عائد کرے تو کوئی کچھ نہیں کہتا ،کوشش کریں گے دوسرے اسکول سے اساتذہ کو ٹرانسفر کرکہ ان 6 اسکولوں کو فنکشنل کریں۔

(جاری ہے)

ایوان کی کارروائی کے دوران ڈاکٹر سیما ضیا اور پی ٹی آئی کے سید حفیظ الدین کے توجہ دلائو نوٹس کا وزراء کی عدم موجودگی کے باعث جواب نہیں دیا جاسکا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں