وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے 25 ویں پالیسی بورڈ کا اجلاس
پیر 23 اپریل 2018 23:20
(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کے فور پروجیکٹ فیز ون سے کراچی شہر کے لیے 260 ملین گیلن پانی روزانہ حاصل ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کو اس کی انرجی کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے 50 میگاواٹ کی ضرورت تھی لہذا کے فور پروجیکٹ فیز ون کے لیے 50 میگا واٹ کے پاور اسٹیشن کا قیام کی اشد ضرورت ہے۔
اس پلانٹ کو ٹرانسمیشن لائن 132 (کے وی)کے ذریعے بجلی کی فراہمی کی توقع ہے۔پی پی پی پالیسی بورڈ نے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ فنڈنگ (پی ڈی ایف) کے لیے پرائیویٹ پارٹنر سولیسیشن کے تحت منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورونے اجلاس کو بتایا کہ کے ایم سی کو کراچی تھیم اور سفاری پارک کی ترقی کے لیے سفاری پارک میں موجودہ سہولیات کے ساتھ ایک نجی گروپ سے تجویز موصول ہوئی ہے ۔ یہ تجویز تفصیلی ، فنی ، مالی اور لیگل اسٹیڈیز پر مبنی ہے جس کے لیے نجی گروپ نے ایک نامور فرم کو ہائیر کیاہے۔پی پی پی پالیسی بورڈ نے پی پی پی موڈ کے تحت سرمایہ کاروں کے لیے منصوبے کی منظوری دی ۔سیکریٹری تعلیم اقبال درانی نے کہا کہ تھرپارکر زمین اور رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے لیکن یہ ابھی تک انسانی ترقی کی انڈیکس میں نچلی سطح پر ہے۔انہوں نے کہا کہ تھر پارکر میں انرجی کے شعبے میں حالیہ ترقی سے انسانی ترقی میں بہتری کے حوالیسے نیا راستہ ملاہے جسے صحت اور تعلیم کی خدمات تک مزید توسیع دی جاسکتی ہے اور اس سے ناانصافی اور غربت میں کمی کے حوالے سے بہت زیادہ مدد مل سکتی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلی سندھ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ اسلام کوٹ اور تھر پارکر میں پبلک اسکولوں کی انتظامیہ کو نامور اداروں سے آئوٹ سورس کرکے وہاں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کے دوران 37 پبلک اسکولوں کی ابتدائی فہرست تیا ر کی گئی ہے جنہیں آئوٹ سورس کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ میں موجودہ 498اسکولوں میں سے 37 اسکولوں کی ایجوکیشن کے لیول ، صنف،موجودہ انفرااسٹرکچر کی دستیابی اور طلبا کی انرولمنٹ کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے ۔ پی پی پی پالیسی بورڈ نے انگلش میڈیم آرگنائزیشن کے تحت منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دی اور اس کے ساتھ ساتھ پی پی پی موڈ کے تحت پرائیویٹ پارٹنر کی بھی منظوری دی گئی ۔ سیکریٹری زراعت ساجد جمال ابڑو نے اجلاس کو بتایا کہ خیرپور میں کھجوروں کی سالانہ پیداوار تقریبا2لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن ہے جوکہ ملک میں کھجور کی پیداوارکے حوالے سے سب سے بڑا ضلع ہے۔ ساجدجمال ابڑو نے کہا کہ خراب لوجسٹک اور انفراسٹرکچر سہولیات کی وجہ سے خیرپور میں کھجوروں کی اس ہول سیل مارکیٹ اور بڑے پیمانے پر ہونے والی فصل صحیح طریقے سے ترقی نہیں کر پارہی ہے۔پالیسی بورڈ نے خیرپور اسپیشل اکنامک زون کے نزدیک پی پی پی موڈ کے تحت پروجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دی۔پی پی پی پالیسی بورڈ نے این آئی سی ایچ میں سیفٹی اور سیکوریٹی کے آپریشنز کے لیے فریش پروکیورمنٹ کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں لائیو اسٹاک ٹیجنگ پروجیکٹ پر بھی غور کیاگیا اور اسے پی پی پی موڈ سے خارج کردیاگیا۔وزیرا علی سندھ نے محکمہ فشریز اور لائیواسٹاک کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو اے ڈی پی میں شامل کرے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا