کراچی، وفاقی حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو تمام متعلقہ تجارتی اور کاروباری تنظیموں کی حمایت حاصل ہے، محمد زبیر
اسکیم ہر لحاظ سے معیشت کے لئے خوش آئند ثابت ہوگی،معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے سخت فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں،گورنرسندھ
منگل 24 اپریل 2018 20:18
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کی جامع اور مربوط حکمت عملی کے باعث سال 2016 کے بعد سے کراچی بند نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ہڑتال ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی تعمیر و ترقی کے لئے تاجر برادی کی خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے مشکل اور ناموافق حالات میں بھی ملک کی معیشت کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مثبت سوچ برقرار رکھی جس کی بدولت آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اور آنے والی حکومت کے لئے ایک تحفہ ہوگی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تمام معاشی اشارے پچھلے پانچ برسوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں جو موجودہ حکومت کی انتھک اور مخلصانہ جدوجہد کا ثمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر متزلزل عزم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شب و روز محنت اور کاوشوں کے باعث کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں اور شہری سماجی ، ثقافتی ، ادبی ، معاشی اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی کے بارے میں پھیلائے جانے والے پروپیگنڈہ میں کوئی صداقت نہیں اس اسکیم کا واحد مقصد ملک کی معیشت میں بہتری ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس کے شعبہ سے منسلک وکلاء اور ٹیکس پریکشنرز پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس اسکیم کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کو زائل کرنے میں کردار ادا کریں اور اپنے حلقہ اثر میں اس اسکیم کی افادیت کو اجاگر کریں۔ اس سے قبل پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقادر میمن نے شرکاء کو ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی اسکیم نہ صرف دنیا کے دیگر ممالک بلکہ پاکستان میں بھی مختلف ادوار میں متعارف کرائی گئی ہے جس سے معیشت پر خاطر خواہ مثبت اثرات ہوئے۔ تقریب سے کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر خالد محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان ..
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
رواں برس موسم گرما میں ’دی گلاس ورکر‘ پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (آج) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش